QR CodeQR Code

اسرائیل کے شام پر متعدد فضائی حملے کے نتجہ میں 4 شہید اور 15 زخمی

9 Sep 2024 03:22

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی نے 15 فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے، جن میں دمشق، حمص، طرطوس اور حماه کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کے وسطی علاقے میں کئی فوجی اڈوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد شہید اور 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق شامی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے ملک کے مختلف حصوں میں متعدد تجاوزات کا جواب دیا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی نے 15 فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے، جن میں دمشق، حمص، طرطوس اور حماه کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شامی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حیہ عباس اور مصیاف کے علاقے میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔ المیادین نے اطلاع دی ہے کہ اس علاقے میں کم از کم 6 دھماکے ہوئے ہیں۔ سانا خبررساں ایجنسی نے حمہ صوبے کے صحت کے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مصیاف علاقے میں کم از کم 4 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے مصیاف کے قریب سائنسی تحقیقاتی مرکز اور دفاعی لیبارٹری کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

المیادین کے رپورٹر نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے ساحلوں سے مشرق اور شمال شام کی طرف میزائل داغے، جبکہ شامی فضائی دفاع نے طرطوس اور مغربی حمص کے مضافات میں بعض میزائلوں کو کامیابی سے روک دیا۔ ایک شامی فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے شمال مغربی لبنان سے فضائی حملہ کیا اور شام کے وسطی علاقے میں کئی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اس ذرائع نے کہا کہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو روکا اور گرا دیا۔


خبر کا کوڈ: 1158994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158994/اسرائیل-کے-شام-پر-متعدد-فضائی-حملے-نتجہ-میں-4-شہید-اور-15-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com