QR CodeQR Code

 اب ہڑتال ایک نہیں بلکہ کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں اور لانگ مارچ و پہیہ جام ہڑتال کے آپشنز بھی موجود ہیں، حافظ نعیم الرحمن 

9 Sep 2024 21:44

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات اور عوام دشمن و ظالمانہ معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، شہر کراچی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پورا شہر کچرا زدہ بنا ہوا ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے کو ایک ماہ ہوچکا ہے، وزیر داخلہ نے منصورہ آکر پیش رفت سے آگاہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ہمیں اعلانات نہیں عملی اقدامات اور عوامی مسائل کا حل چاہیے، ہم مشاورت کررہے ہیں پہلے ہم نے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی تھی، اب ہڑتال ایک نہیں بلکہ کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں اور لانگ مارچ و پہیہ جام ہڑتال کے آپشنز بھی موجود ہیں، آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات اور عوام دشمن و ظالمانہ معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، شہر کراچی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پورا شہر کچرا زدہ بنا ہوا ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، پیپلزپارٹی نے تمام اختیارات اپنے پاس مرتکز کئے ہوئے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی، لیکن پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے الیکشن پر قبضہ کرکے اپنا میئر بنالیا۔ 2015میں آخری مرتبہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن بھی کورٹ کے کہنے پر ہوئے تھے۔ کے پی، اسلام آباد، سندھ میں بھی کورٹ کے کہنے پر ہوئے تھے، ابھی اسلام آباد میں بھی حکومت نے ایکٹ کا بہانہ بناکر بلدیاتی الیکشن آگے بڑھادیے، جماعت اسلامی بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار اور بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کے لیے پورے پاکستان کی بنیاد پر عدالتوں سے رجوع کرے گی۔ 
 


خبر کا کوڈ: 1158979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158979/اب-ہڑتال-ایک-نہیں-بلکہ-کئی-ہڑتالیں-ہوسکتی-ہیں-اور-لانگ-مارچ-پہیہ-جام-کے-آپشنز-بھی-موجود-حافظ-نعیم-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com