کرم، پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فورسز اور طالبان کے مابین فائرنگ
9 Sep 2024 18:04
گزشتہ روز بھی جھڑپوں میں فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے، افغان علاقے میں دو کمانڈروں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے، ایک ہفتے میں تین بار افغانستان کے علاقے خوست سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے ہوئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ کرم میں پاک افغان شورکی باڈر پر سیکورٹی فورسز اور افغان طالبان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ میں راکٹوں اور ماٹر توپوں سمیت بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے، گزشتہ روز بھی جھڑپوں میں فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے، افغان علاقے میں دو کمانڈروں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے، ایک ہفتے میں تین بار افغانستان کے علاقے خوست سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1158950