پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
9 Sep 2024 17:16
بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے جمیل چوک پر ایکسائز پولیس نے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1158939