QR CodeQR Code

کوئٹہ، پیغام پاکستان بین المسالک علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد، علماء کی شرکت

9 Sep 2024 15:01

علماء و مشائخ کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام، صوبائی وزراء و دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور حکومت بلوچستان کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لئے بیوٹمز یونیورسٹی میں پیغام پاکستان بین المسالک علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کو دعوت دی گئی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل، بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی، میر شعیب نوشیروانی، صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی سمیت علمائے کرام اور مشائخ عظام شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کے افراد کے درمیان اتحاد و وحدت کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ قرآن مجید نے تفرقہ سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر بنا یہ مسلکی پاکستان نہیں مسلم پاکستان ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب نے مل کر جدوجہد کی۔


خبر کا کوڈ: 1158915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158915/کوئٹہ-پیغام-پاکستان-بین-المسالک-علماء-مشائخ-کانفرنس-کا-انعقاد-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com