وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 10 اکتوبر سے شروع ہوں گے
8 Sep 2024 14:28
طلبہ و طالبات 10 ستمبر تک ڈبل فیس کیساتھ داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 10 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ وفاق سے ملحقہ اور تعلیمی نصاب مکمل کرنیوالے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات 10 ستمبر تک داخلہ فارم جمع کر وا سکتے ہیں۔ کسی قسم کی مشکل یا استفسار کی صورت میں مرکزی دفتر جامعہ المنتظر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1158746