QR CodeQR Code

غزہ میں پولیو مہم، موساد کیلئے جاسوسی کا حربہ ہے، علامہ جواد نقوی

8 Sep 2024 11:40

سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ غزہ میں موت کے سائے تلے پولیو مہم، انسانیت کی توہین ہے، حماس اور اسلامی مزاحمت نے ایک ایسی کامیاب حکمت عملی اپنائی ہے جس نے جنگ کو اعصابی اور تھکا دینے والی بنا دیا ہے جبکہ اسرائیل اتنی طویل جنگ اور اتنے شدید بحران  کیلئے تیار نہیں تھا جس میں وہ گھیرا جا چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری اُمت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غزہ میں جاری پولیو مہم نے اقوام متحدہ اور انسانیت کے علمبرداروں کا مکروہ چہرہ مزید عیاں کر دیا ہے، تباہ حال غزہ، جہاں بچوں کے سامنے موت کے سائے منڈلا رہے ہوں، وہاں انہیں بیماری سے بچانے کی کوشش انتہائی عقل سے عاری عمل اور انسانیت کی توہین کے مترادف ہے، خاص طور پر جب بچوں کو موت سے بچانے کی ایک دن بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
 
انہوں نے کہا کہ یہ مہم شکست خوردہ اسرائیل کا جاسوسی حربہ ہے، جو ایک سال کی جنگ میں حماس کے ٹھکانوں کا سراغ لگانے اور اپنے قیدیوں کی بازیابی میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس اور اسلامی مزاحمت نے ایک ایسی کامیاب حکمت عملی اپنائی ہے جس نے جنگ کو اعصابی اور تھکا دینے والی بنا دیا ہے جبکہ اسرائیل اتنی طویل جنگ اور اتنے شدید بحران  کیلئے تیار نہیں تھا جس میں وہ گھیرا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1158720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158720/غزہ-میں-پولیو-مہم-موساد-کیلئے-جاسوسی-کا-حربہ-ہے-علامہ-جواد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com