QR CodeQR Code

جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کبھی حکومت نہیں بنا سکتے ہے، امت شاہ

7 Sep 2024 18:43

امت شاہ کا جموں و کشمیر کا دورہ بی جے پی کیلئے بہت اہم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کے مختلف رہنما احتجاج کررہے ہیں اور ان میں سے کچھ انتخابات کیلئے ٹکٹ نہ ملنے پر تنظیم چھوڑ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی مہم کا آغاز آج جموں سے کیا۔ امت شاہ نے جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز علاقے کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور جاری کیا۔ امت شاہ کا جموں و کشمیر کا دورہ بی جے پی کے لئے بہت اہم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کے مختلف رہنما احتجاج کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انتخابات کے لئے ٹکٹ نہ ملنے پر تنظیم چھوڑ رہے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ جہاں انہوں نے کہا ’’یہاں ایک افواہ ہے کہ نیشنل کانفرنس حکومت بنانے جا رہی ہے، میں چھوٹی عمر سے ہی انتخابی اعداد و شمار کا طالبعلم ہوں اور میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ جموں و کشمیر میں کانگریس اور فاروق عبداللہ کبھی حکومت نہیں بنا سکتے‘‘۔

قبل ازیں جموں و کشمیر انتخابات کے لئے بی جے پی کی مہم کو ابتدائی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد، پارٹی نے چند ہی گھنٹوں کے اندر تجربہ کار اراکین کے احتجاج کی وجہ سے اسے واپس لے لیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی گئی، جس میں 18 ستمبر کو پہلے مرحلے میں ووٹ کئے جانے والی 24 اسمبلی نشستوں میں سے 16 کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل جاری کی گئی فہرست، جس میں ووٹنگ کے تینوں مراحل میں 44 امیدوار شامل تھے، بی جے پی نے 27 اگست کو اپنی تیسری اور 2 ستمبر کو چوتھی فہرست بھی جاری کی تھی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات تین مرحلوں میں شیڈول ہیں، جو 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے، جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1158605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158605/جموں-کشمیر-میں-کانگریس-اور-نیشنل-کانفرنس-کبھی-حکومت-نہیں-بنا-سکتے-ہے-امت-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com