QR CodeQR Code

اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا، طلال چوہدری

7 Sep 2024 16:01

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج اس بات پر اسرائیلی اخبار نے مہرِ تصدیق لگا دی ہے جو عرصے سے کہی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہی پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا تھا۔ اہم اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے بانیٔ پی ٹی آئی کو پاک اسرائیل تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دینے کی خبر پر انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج اس بات پر اسرائیلی اخبار نے مہرِ تصدیق لگا دی ہے جو عرصے سے کہی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آج بھی ہر مشکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی مدد کرتی ہیں، گولڈ اسمتھ خاندان ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کو لیڈر بنایا گیا اور فنڈز دیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1158560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158560/اسرائیلی-مفادات-کے-تحفظ-لیے-بانی-پی-ٹی-ا-ئی-کو-لیڈر-بنایا-گیا-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com