QR CodeQR Code

غزہ میں صیہونی حملوں میں اب تک 40 ہزار 878 فلسطینی شہید

7 Sep 2024 08:36

اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پیر سے جمعرات تک غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 110 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی جارحیت جاری ہے، شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ اسکول اور النصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔ طبی ذرائع کے مطابق جمعے کے روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 33 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تل الحوا میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی ہے۔ بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت پر بمباری سے 4 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے۔ اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پیر سے جمعرات تک غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 110 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 878 فلسطینی شہید اور 94ہزار 454 زخمی ہوچکے۔


خبر کا کوڈ: 1158512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158512/غزہ-میں-صیہونی-حملوں-اب-تک-40-ہزار-878-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com