QR CodeQR Code

نئے امریکی صدر سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انٹونی بلنکن کا دعوی

7 Sep 2024 07:17

ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہو جائیں گے، ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ایسا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات غزہ جنگ بندی کے ساتھ شروع ہو جائیں گے اور نئے صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔ اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہو جائیں گے، ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہوگا لیکن ایسا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1158497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158497/نئے-امریکی-صدر-سے-پہلے-سعودی-عرب-اسرائیل-کو-تسلیم-کر-لے-گا-انٹونی-بلنکن-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com