QR CodeQR Code

ہمارا پہلا قدم جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا ہو گا، رااہول گاندھی

5 Sep 2024 12:52

جموں خطے کے ضلع رام بن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی ریاست کو اس کے درجے سے محروم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس رہنما اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بلکہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کی دولت بھی چھین لی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں ایک راجہ بیٹھا ہے جس کا نام لیفٹیننٹ گورنر ہے۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے جموں خطے کے ضلع رام بن میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہو لیکن بی جے پی اس پر آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ علاقے کو ریاست کا درجہ واپس مل جائے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی ریاست کو اس کے درجے سے محروم کیا گیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا تقابل قدم زمانے کے راجے مہاراجوں سے کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک ایسا راجہ بیٹھا ہے جس کا نام لیفٹیننٹ گورنر ہے جو کشمیریوں کی دولت چھین کر باہر کے لوگوں کو دے رہا ہے، باہر سے ٹھیکے دار لائے جا رہے ہیں جو فیض پا رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارا پہلا قدم جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی  بجلی باہر بھیجی جا رہی ہے جبکہ مقامی آبادی پریشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1158143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1158143/ہمارا-پہلا-قدم-جموں-کشمیر-کا-ریاستی-درجہ-بحال-کرنا-ہو-گا-رااہول-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com