QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کا کے الیکٹرک کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ

3 Sep 2024 17:35

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1157846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1157846/ایم-کیو-پاکستان-کا-کے-الیکٹرک-خلاف-عوامی-احتجاج-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com