QR CodeQR Code

شہید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

2 Sep 2024 13:51

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران کے علاقے میں گرا جس کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد شہید ہو گئے تھے، اس حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سپریم بورڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ اس خطے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔ یاد رہے کہ مئی میں ایرانی فوج نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر حملے کے کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے۔


خبر کا کوڈ: 1157609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1157609/شہید-ابراہیم-رئیسی-کے-ہیلی-کاپٹر-حادثے-کی-حتمی-تحقیقاتی-رپورٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com