QR CodeQR Code

علی باقری کی ایرانی فارن افئیرز کی اسٹریٹجک کونسل میں رکن کے طور پر تعیناتی

31 Aug 2024 13:54

اسلامی جمہوریہ ایران میں فارن افئیرز کی اسٹریٹجک کونسل کا قیام 2007ء میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ "سید علی خامنہ ای" کے حکم سے عمل میں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے "علی باقری" کو فارن افئیرز کی اسٹریٹجک کونسل کے رکن کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں فارن افئیرز کی اسٹریٹجک کونسل کا قیام 2007ء میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ "سید علی خامنہ ای" کے حکم سے عمل میں آیا۔ اس کونسل کی تشکیل کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات میں بڑے فیصلے کرنا، نئے افق کی تلاش میں مدد دینا اور اس میدان میں ماہرین کی رائے سے استفادہ کرنا ہے۔ اس کونسل کی سربراہی اس وقت "کمال خرازی" کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ علی باقری 2021ء سے وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر اور ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں شریک ایرانی ماہرین کے گروہ کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔ انہیں 20 مئی 2024ء کو ہیلی کاپٹر حادثے میں حسین امیر عبداللہیان کی شہادت کے بعد ایران کا قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزارت خارجہ میں اپنی ذمے داریوں کو رواں سال 21 اگست تک ادا کیا۔ قبل ازیں وہ عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب اور انسانی حقوق کے سیکرٹری بھی رہے۔ اس کے علاوہ علی باقری ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سعید جلیلی کے نائب تھے۔


خبر کا کوڈ: 1157248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1157248/علی-باقری-کی-ایرانی-فارن-افئیرز-اسٹریٹجک-کونسل-میں-رکن-کے-طور-پر-تعیناتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com