QR CodeQR Code

ہم شہید حسین امیر عبداللہیان کو ایک دیومالائی کردار سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی

31 Aug 2024 13:34

سابق شہید وزیر خارجہ کے ورثاء سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس عظہم شہید کے رستے پر چلتے ہوئے ملک کی سربلندی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سابق وزیر خارجہ شہید "حسین امیر عبداللہیان" کے گھر پہنچے۔ جہاں انہوں نے شہید کے ورثاء سے ملاقات و گفتگو کی۔ اس موقع پر صدارتی دفتر کے سربراہ، نائب صدر اور شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ بھی سید عباس عراقچی کے ہمراہ تھے۔ شہید کے ورثاء سے ملاقات میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ وہ شہید حسین امیر عبداللہیان کو وزارت خارجہ میں ایک دیو مالائی کردار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے شہید کی شخصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جس نے وزارت خارجہ میں صفر سے کام شروع کیا ہو، بتدریج ترقی کے منازل طے کئے ہوں اور بہت زیادہ تجربہ کے ساتھ وزارت کی سربراہی تک پہنچا ہو۔ ایسی شخصیت یقیناََ وزارت خارجہ کی سربراہی کی حقدار تھی۔ ایران کے ڈپلومیٹک سربراہ نے کہا کہ شہید حسین امیر عبداللہیان نے اپنی تعیناتی کے دوران زیادہ تر عرصہ مقاومتی علاقوں میں گزارا۔ وہ استقامتی محاذ سے پوری آشنائی رکھتے تھے۔ وہ اس شعبے کے ماہر تھے۔ اسی لئے وزیر خارجہ بننے کے بعد انہوں نے مقاومت کے اہداف کو آگے بڑھانے میں بہت مدد کی۔ آخر میں سید عباس عراقچی نے شہید کے ورثاء سے ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ہم اس عظہم شہید کے رستے پر چلتے ہوئے ملک کی سربلندی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے لئے مثبت اقدامات اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1157243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1157243/ہم-شہید-حسین-امیر-عبداللہیان-کو-ایک-دیومالائی-کردار-سمجھتے-ہیں-سید-عباس-عراقچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com