QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے قائدین کو بھی جمہوری عمل میں حصہ لینے کا حق ہے، امتیاز پرے

28 Aug 2024 11:23

اپنی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نہ صرف کشمیر میں ’پی ایس اے‘ لائے بلکہ انہوں نے ہمارے نوجوانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے حلقہ سوناواری کے انچارج لیڈر امتیاز پرے نے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لئے جماعت اسلامی کے لیڈروں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ اسی کے ساتھ امتیاز پرے نے منگل کو نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کے خلاف عوام دشمن پالیسیاں اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی اب کہہ رہی ہے کہ وہ پی ایس اے (پبلک سیفٹی ایکٹ) واپس لے لیں گے، ان سے پوچھیے کہ اس کالے قانون کو یہاں کس نے لایا ہے۔

انہوں نے یہ مزید کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو بہت بے وقوف بنایا ہے، اب وہ دور ختم ہوگیا ہے۔ امتیاز پرے نے کہا کہ نوجوان اب کس کو منتخب کریں، انہوں نے گزشتہ انتخابات میں یہ کر کے دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نہ صرف کشمیر میں پی ایس اے لائے بلکہ انہوں نے ہمارے نوجوانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بھلائی کے لئے کام کریں گے اور ان کا کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 1156616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156616/جماعت-اسلامی-کے-قائدین-کو-بھی-جمہوری-عمل-میں-حصہ-لینے-کا-حق-ہے-امتیاز-پرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com