QR CodeQR Code

علامہ علی اکبر کاظنمی کالاباغ پہنچ گئے، شیعہ عمائدین سے ملاقاتیں

27 Aug 2024 17:44

علامہ علی اکبر کاظمی کو کالاباغ کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی گئی اور اس سانحہ کا ذمہ دار ڈی پی او میانوالیاور ڈی ایس پی داود خیل کو قرار دیا گیا، علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے اہل تشیع کو روکے رکھا اور شرپسندوں کو تیاری کا پورا موقع دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی ایک وفد کے ہمراہ کالا باغ میانوالی پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے 20 صفر المظفر چہلم امام حسین علیہ السلام جلوس کے بانی اور لائسنسدار سید کرم حسین شاہ اور فرزند علامہ سید افتخار حسین نقوی، سید انتصار مھدی کے ساتھ ملاقات اور کالا باغ میں پرامن جلوس عزاء پر تکفیری عناصر کے حملہ کے تناظر میں گفتگو کی۔ سید قمر عباس شاہ، رضی عباس شیخ اور علاقے دیگر مومنین اور عمائدین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

علامہ علی اکبر کاظمی کو کالاباغ کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی گئی اور اس سانحہ کا ذمہ دار ڈی پی او میانوالیاور ڈی ایس پی داود خیل کو قرار دیا گیا، علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے اہل تشیع کو روکے رکھا اور شرپسندوں کو تیاری کا پورا موقع دیا گیا۔ سید انتصار حسین نقوی اور بانی جلوس کی بہترین حکمت عملی کیوجہ حالات قابو میں رہے اور مومنین کو کنٹرول کیا گیا، ورنہ بہت زیادہ فسادات کا خطرہ تھا۔ 
بانی جلوس اور علاقے عمائدین نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1156490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156490/علامہ-علی-اکبر-کاظنمی-کالاباغ-پہنچ-گئے-شیعہ-عمائدین-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com