حملوں کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے، محسن نقوی
26 Aug 2024 22:35
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ناراض لوگوں کو منائيں گے لیکن دہشت گردوں سے کوئی بات نہيں ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اب کوئی صورت نہیں ہے کہ دہشتگرد کو ناراض بلوچ کہا جائے، بلوچستان میں دہشت گرد حملے ایک دم سے نہیں، پلاننگ سے کیے گئے، ان حملوں کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ناراض لوگوں کو منائيں گے لیکن دہشت گردوں سے کوئی بات نہيں ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے والے کردار بے نقاب کریں گے، کل اسسٹنٹ کمشنر قلات پر بھی فائرنگ کی گئی مگر اللّٰہ نے انہیں بچایا۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کسی انٹیلی جنس کی کوئی ناکامی نہيں، دہشت گردوں کے عزائم کچھ اور تھے جنہیں ناکام بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1156336