QR CodeQR Code

شہباز شریف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی چیاؤ منگ کی ملاقات

26 Aug 2024 22:29

جنرل لی چیاؤ نے گفتگو کے دوران کہا چین قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان سے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی چیاؤ منگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک قابل اعتماد دوست ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا پاک چین تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے۔ پاک چین دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔ 

 
جنرل لی چیاؤ نے گفتگو کے دوران کہا چین قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان سے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ انھوں نے دوطرفہ دوستی کو تعاون اور اشتراک کی نئی سطح تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اعلامیہ کے مطابق چینی جنرل نے علاقائی امن و استحکام اور دہشتگردی سے جنگ میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان سے تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پیپلز لبریشن آرمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین نے دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 1156333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156333/شہباز-شریف-سے-چینی-پیپلز-لبریشن-آرمی-کے-کمانڈر-جنرل-لی-چیاؤ-منگ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com