QR CodeQR Code

یوکرین کی جانب سے بیلاروس کی سرحد پر فوجی تشکیل کے دعوے

25 Aug 2024 18:49

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بیلاروس کی ایک تہائی فوج کو یوکرین کی سرحد پر بھیجا گیا ہے کیونکہ یوکرین نے اس علاقے میں 120,000 فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس نے یوکرین کی سرحد پر بڑی تعداد میں فوجی دستے اور جنگی سازوسامان جمع کر رکھا ہے اور اسے فوجی مشقوں کے بہانے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق بیلاروس، جو روس کا قریبی اتحادی ہے، یوکرین کی جنگ میں روس کا ساتھ دے رہا ہے۔ گزشتہ روز بیلاروس کی فوج کے نائب کمانڈر نے کہا تھا کہ اگر یوکرین نے بیلاروس پر حملہ کیا تو بیلاروسی شہری اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھا لیں گے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بیلاروس کی ایک تہائی فوج کو یوکرین کی سرحد پر بھیجا گیا ہے کیونکہ یوکرین نے اس علاقے میں 120,000 فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ بیلاروس کی سرحدیں روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ ملتی ہیں۔ گزشتہ روز نیوزویک نے رپورٹ کیا تھا کہ یوکرین کے حامی پارٹیزانی گروہ بیلاروس میں تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1156273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156273/یوکرین-کی-جانب-سے-بیلاروس-سرحد-پر-فوجی-تشکیل-کے-دعوے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com