QR CodeQR Code

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

25 Aug 2024 18:44

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سربراہ نے مئی میں اسرائیلی حکام اور حماس کے کچھ رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے ہیگ میں واقع اس عدالت کے ججوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر بنیامین نتانیاهو اور دیگر افراد کے خلاف بین‌الملی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حوالے سے کارروائی کریں۔ فارس نیوز کے مطابق کریم خان نے کہا ہے کہ اس مقدمے کی کارروائی میں کسی بھی "غیر ضروری تاخیر" سے متاثرین کے حقوق پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سربراہ نے مئی میں اسرائیلی حکام اور حماس کے کچھ رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1156271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156271/بین-الاقوامی-فوجداری-عدالت-نے-نیتن-یاہو-کو-گرفتار-کرنے-کا-مطالبہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com