QR CodeQR Code

غزه میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

25 Aug 2024 18:33

غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 337 اسرائیلی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے خبر دی ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں جھڑپوں کے دوران ان کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ کے خلاف جاری جنگ میں اپنی ہلاکتوں کے بارے میں قطرہ قطرہ معلومات فراہم کرتے ہوئے، تل ابیب نے ایک اور فوجی کی موت کی خبر دی ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ 20 سالہ فوجی سرجوہ "آمیت تسادیکوف" غزہ کے جنوب میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اس اسرائیلی میڈیا کے مطابق، غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 337 اسرائیلی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1156269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156269/غزه-میں-ایک-اور-اسرائیلی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com