QR CodeQR Code

لاہور، چہلم کا مرکزی جلوس، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

26 Aug 2024 08:45

لاہور شہر میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار 40 مجالس اور عزاداری کے 12 جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ 12 ایس پیز، 28 ایس ڈی پی اوز، 84 ایس ایچ اوز اور400 سے زائد اپرسبارڈینیٹس ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں لاہور پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔ لاہور شہر میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار 40 مجالس اور عزاداری کے 12 جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ 12 ایس پیز، 28 ایس ڈی پی اوز، 84 ایس ایچ اوز اور400 سے زائد اپرسبارڈینیٹس ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ چہلم کے موقع پر 6 ایلیٹ فورس، 12 پی آریو، 17 ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چہلم پر 110 پکٹس، 33 واک تھرو گیٹس، 11 انٹری پوائنٹس اور 20 کنٹینرز پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو چکا ہے جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار جلوس و مجالس کے اختتام تک الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دیں۔


خبر کا کوڈ: 1156177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156177/لاہور-چہلم-کا-مرکزی-جلوس-سکیورٹی-کے-انتہائی-سخت-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com