QR CodeQR Code

عمران خان کی سہولت کاری کا معاملہ، اڈیالہ جیل کے مزید تین افسران کا تبادلہ

25 Aug 2024 22:40

لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کا ڈی جی خان تبادلہ کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر نصف درجن سے زائد جیل اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد مزید تین افسران کا تبادلہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے 3 افسران کو تبادلہ کر دیا گیا جس کا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کا تبادلہ کر دیا گیا، انہیں پنجاب اسٹاف ٹریننگ کالج بھیج دیا گیا۔ آفتاب احمدکو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے اور لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔ 

 
اس کے علاوہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کا ڈی جی خان تبادلہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا لاپتہ ہونے کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1156146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156146/عمران-خان-کی-سہولت-کاری-کا-معاملہ-اڈیالہ-جیل-کے-مزید-تین-افسران-تبادلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com