QR CodeQR Code

محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا

25 Aug 2024 15:18

پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں حالات بدتر ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کا منشور جاری کیا۔ پی ڈی پی منشور میں مصالحت، تجارت کی بحالی اور کشمیر مسئلے کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایک اہم اقدام کے تحت محبوبہ مفتی نے اعلان کیا کہ اگر نیشنل کانفرنس (این سی) اور کانگریس اتحاد، پی ڈی پی کے ایجنڈے کو قبول کرتے ہیں، تو پی ڈی پی غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کرے گی۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹرز پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’ہم آج اپنا منشور جاری کر رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح پی ڈی پی آغاز سے ہی ایک مقصد کے تحت کام کرتی آئی ہے‘‘۔ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ہمیشہ مسئلے کے حل اور مصالحت کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں حالات بدتر ہو گئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر (اسمبلی نشستوں کی) سیٹ شیئرینگ سے کہیں زیادہ بڑا ہے اور یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔

محبوبی مفتی نے کہا کہ بات چیت، سڑکوں کھولے جانے اور تجارت کا آغاز پی ڈی پی نے کیا تھا۔ جموں و کشمیر صرف نشستوں کے اشتراک، آرٹیکل 370 یا انتخابات کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق ’’ہمارے منشور کا پہلا نقطہ مصالحت اور مسئلے کے حل کے بارے میں ہے، ساتھ ہی ایل او سی کے پار تجارت کی بحالی کے ساتھ ہم پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) جیسے قوانین کے غلط استعمال کو ختم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں‘‘۔ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ انتخابات کے بعد کسی بھی اتحاد کے امکان کو بھی مسترد کر دیا، پی ڈی پی کے بی جے پی کے ساتھ گزشتہ اتحاد کے بعد ہونے والے نتائج کو یاد کرتے ہوئے، جو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ختم ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1156081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156081/محبوبہ-مفتی-نے-سرینگر-میں-پیپلز-ڈیموکریٹک-پارٹی-کا-انتخابی-منشور-جاری-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com