دفعہ 370 کو آئین سے ختم کردیا گیا اب مستقبل میں اسکی کوئی جگہ نہیں ہے، امت شاہ
25 Aug 2024 18:30
وزیر داخلہ نے کشمیری پنڈتوں کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کشمیر جانا چاہتے ہیں تو ہم انہیں وہاں آباد کرنے کے پابند ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں دفعہ 370 پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ اب ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ جموں و کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر میں پی ڈی پی یا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی بات نہیں کی ہے۔ نیز انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کشمیر جانا چاہتے ہیں تو ہم انہیں وہاں آباد کرنے کے پابند ہیں۔ جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ کسی سمجھوتے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا وہاں کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نہ تو پی ڈی پی سے کوئی سمجھوتہ ہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی کے ساتھ۔
دفعہ 370 کے سوال پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہمارے آئین سے دفعہ 370 کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمارے ملک میں آرٹیکل 370 کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک سے آرٹیکل 370 ختم کر دیا گیا ہے۔ اسے آئین سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ملک میں اس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آرٹیکل 370 کو ہمارے آئین سے ختم کر دیا گیا ہے، مستقبل میں یہ اس کی جگہ نہیں ہے۔ امت شاہ نے جموں و کشمیر انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان ہوئے اتحاد پر طنز کیا۔ اس اتحاد پر میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا ’’کیا کانگریس ریاست کے لئے الگ جھنڈا لانے کے نیشنل کانفرنس کے مطالبے سے متفق ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’میرا کانگریس سے سوال ہے کہ کیا وہ آرٹیکل 370 کو واپس لانے کے مطالبے سے متفق ہے‘‘۔
خبر کا کوڈ: 1156077