روس میں یوکرینی فوج کے 5500 اہلکار ہلاک
24 Aug 2024 14:53
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ کورسک کے علاقے میں فوجی کارروائی کے دوران، دشمن نے 5500 سے زیادہ فوجی اور 71 ٹینک کھو دیے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ روس کے علاقے کورسک پر اچانک حملے کے 18 دن گزرنے کے بعد، روس کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ یوکرینی فوج نے 5500 سے زیادہ فوجی کھو دیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق روس کے شہر کورسک میں روزانہ 300 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں ماسکو کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دشمن کی تخریبی گروپوں کی روس کے اندرونی علاقوں میں دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ یوکرینی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں 360 سے زیادہ فوجی اور 29 بکتر بند گاڑیاں کھو دی ہیں۔ ماسکو کی جانب سے یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کورسک کے علاقے میں فوجی جھڑپیں جاری ہیں۔ یوکرینی فوج 7 اگست کو اس سرحدی علاقے میں داخل ہوئی تھی اور روس کی جانب سے انہیں وہاں سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ کورسک کے علاقے میں فوجی کارروائی کے دوران، دشمن نے 5500 سے زیادہ فوجی اور 71 ٹینک کھو دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1156076