حزباللہ کے اسرائیلی فوجی اڈوں پر 3 نئے حملے
24 Aug 2024 14:49
اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی کہ مغربی جلیل کے علاقے میں شتولا فوجی اڈے کو بھی توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ حزباللہ لبنان نے تین الگ الگ بیانات میں اسرائیل کے شمالی فلسطین میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق حزباللہ لبنان نے آج بروز ہفتہ تین الگ بیانات میں کہا کہ غزہ کے عوام اور ان کی بہادرانہ مزاحمت کی حمایت میں آج صبح اسرائیلی فوج کے ہرمون اڈے کو ڈرون اور الراہب اڈے کو دوپہر کے وقت حملہ آور ڈرون سے اور اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ ان بیانات کے کچھ ہی دیر بعد، اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی کہ مغربی جلیل کے علاقے میں شتولا فوجی اڈے کو بھی توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1156074