QR CodeQR Code

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ محکمہ صحت کی تباہی کا باعث بنے گا، ینگ ڈاکٹرز

25 Aug 2024 14:48

اپنے بیان میں ترجمان ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہسپتالوں کو چلانے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان وائی ڈی اے ڈاکٹر صبور کاکڑ نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا نظام نہ صرف محکمہ صحت کے لئے مزید تباہی کا باعث، بلکہ اقرباء پروری کمیشن اور کرپشن کے لئے بنائے گئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا نظام محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین کے ساتھ بلوچستان کے غریب عوام کے لئے مزید معاشی مشکلات کا سبب بنے گا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھنکنے کے لئے محکمہ صحت کی تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر متفقہ احتجاجی لائحہ عمل تیار کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1156072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156072/پبلک-پرائیویٹ-پارٹنرشپ-محکمہ-صحت-کی-تباہی-کا-باعث-بنے-گا-ینگ-ڈاکٹرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com