QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بعد لاہور کا جلسہ بھی ملتوی کر دیا

25 Aug 2024 12:46

تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی قیادت میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں نہیں ہو سکیں، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اختلافات کا شکار بھی ہے، جبکہ لاہور کے کارکنان بھی اپنے قیادت کے اختلافات کے باعث نالاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف اس وقت قیادت کے شدید بحران کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور میں ہونیوالا جلسہ بھی ملتوی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی قیادت میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں نہیں ہو سکیں، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اختلافات کا شکار بھی ہے، جبکہ لاہور کے کارکنان بھی اپنے قیادت کے اختلافات کے باعث نالاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کیلئے کوئی تیاریاں نہیں جا سکیں، جلسے کیلئے کوئی متحرک نہیں تھا، عوامی رابطہ مہم نہ ہونے سے جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1156052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156052/تحریک-انصاف-نے-اسلام-آباد-کے-بعد-لاہور-کا-جلسہ-بھی-ملتوی-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com