مکران، ایران سے پنجاب جانیوالے زائرین کی بس کو حادثہ، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
25 Aug 2024 09:40
ذرائع کے مطابق ایران سے آنیوالی بس زائرین کو لیکر پنجاب جا رہی تھی۔ بریک فیل ہونے پر مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ پر حادثہ پیش آیا۔ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مکران میں ایران سے پنجاب جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں 12 افراد کے شہید اور 30 سے زائد زائرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا ہے۔ مبینہ طور پر بریک فیل ہونے پر بس کھائی میں گر گئی۔ جس میں 12 زائرین شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی۔ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس، لیویز اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1156040