QR CodeQR Code

بنوں میں مسلح افراد نے گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغواء کرلیا

25 Aug 2024 00:18

پولیس نے ملازمین کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں افراد گاڑی میں ڈیزل لے کر جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے روکا اور اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ (ایس این جی پی ایل) کے تین ملازمین کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے ملازمین کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں افراد گاڑی میں ڈیزل لے کر جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے روکا اور اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواء ہونے والوں میں سے دو کی شناخت عنایت اور سلیم کے ناموں سے ہوئی جو لکی مروت کے رہائشی ہیں جبکہ تیسرے کا نام سامنے نہیں آسکا البتہ بتایا گیا ہے کہ وہ اردو بولنے والا اور ڈی آئی خان کا رہائشی ہے، پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغویوں کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1156002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1156002/بنوں-میں-مسلح-افراد-نے-گیس-کمپنی-کے-3-ملازمین-کو-اغواء-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com