اسلام آباد، پیپلز پارٹی جی بی کے صدر امجد ایڈووکیٹ کی سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات
24 Aug 2024 22:12
ملاقات میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے غریب اور نادار افراد کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی مالی امداد و دیگر منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے غریب اور پسماندہ علاقوں کے عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ قرار دیا۔
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے غریب اور نادار افراد کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی مالی امداد و دیگر منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے غریب اور پسماندہ علاقوں کے عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: 1155988