QR CodeQR Code

بلوچستان میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل حل کئے جائیں، علامہ علی حسنین

24 Aug 2024 21:11

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم، روزگار اور صحت سے متعلق مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترجیحی بنیادوں پر تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام الناس بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل حد سے زیادہ ہیں۔ جن کے حل کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ ان مسائل کے حل میں سب سے اہم کردار صوبائی حکومت کا ہے۔ حکومت بلوچستان تعلیم، روزگار اور صحت سے متعلق مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کے حل پر توجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے بھی خاص دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ جس کا نقصان براہ راست بلوچستان کے عوام کو ہوگا۔ عوام روزگار سے محروم ہیں۔ تعلیمی معیار اور طرز میں بہتری کی گنجائش ہے اور صحت سے متعلق سہولیات کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ عوام الناس کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1155975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155975/بلوچستان-میں-تعلیم-صحت-اور-روزگار-کے-مسائل-حل-کئے-جائیں-علامہ-علی-حسنین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com