QR CodeQR Code

سندھ حکومت کی کرپشن کا گواہ تباہ حال انفرااسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام ہے، علی خورشیدی

24 Aug 2024 18:39

ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ناصر حسین شاہ بتائیں پچھلے 15 سالوں میں کراچی کے کتنے نوجوانوں کو نوکریاں دیں؟ کراچی کے اسپتال، سڑکیں، پارکس اور اسکول ورلڈ بینک کے قرضوں سے بنتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی داستانِ کرپشن بچہ بچہ جانتا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرپشن کرنا ہو تو ڈیولپمنٹ ہوتی ہے جبکہ دنیا میں ڈیولپمنٹ ہوتی ہے تو کرپشن ہوتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نے سندھ میں کرپشن کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے، ہر سال کرپشن پر جاری رپورٹس میں علی بابا 40 چوروں کی کہانیاں لکھی ہوتی ہیں۔

علی خورشیدی نے کہا کہ ناصر حسین شاہ بتائیں پچھلے 15 سالوں میں کراچی کے کتنے نوجوانوں کو نوکریاں دیں؟ کراچی کے اسپتال، سڑکیں، پارکس اور اسکول ورلڈ بینک کے قرضوں سے بنتے ہیں، صوبائی حکومت کی کرپشن کی گواہ تباہ حال انفرااسٹرکچر، صحت اور تعلیم کا نظام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی سمیت دیگر شہروں کو پانی، سیوریج، تعلیم اور نوکری نہیں دیتی، پیپلز پارٹی کے وزیروں اور وڈیروں کو ایم کیو ایم کے خلاف سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1155950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155950/سندھ-حکومت-کی-کرپشن-کا-گواہ-تباہ-حال-انفرااسٹرکچر-صحت-اور-تعلیم-نظام-ہے-علی-خورشیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com