QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کے لاپتا مقامی رہنماء کی لاش برآمد

24 Aug 2024 12:25

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یعقوب خان چند روز سے لاپتا تھے، گزشتہ روز پشاور کے علاقے متنی سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے لاپتہ مقامی رہنماء کی لاش پشاور سے برآمد ہو گئی، لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء یعقوب خان کی لاش باب خیبر کے سامنے رکھ کر لواحقین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے جمرود بازار روڈ کو بند کردیا گیا،

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یعقوب خان چند روز سے لاپتا تھے، گزشتہ روز پشاور کے علاقے متنی سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، واضح رہے کہ یعقوب خان پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر تھے۔


خبر کا کوڈ: 1155878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155878/خیبر-پختونخوا-میں-تحریک-انصاف-کے-لاپتا-مقامی-رہنماء-کی-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com