QR CodeQR Code

چین اور بیلاروس فوجی تعاون کو مضبوط کر رہے ہیں

23 Aug 2024 20:08

خبر رساں ادارے "اسپوتنیک" کے مطابق، اس بیان کو چین کی وزارت خارجہ نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین اپنے دفاعی، عدالتی، انتظامی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چین اور بیلاروس کی حکومتوں نے جمعہ کے روز ایک بیان میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ فارس نیوز کے مطابق چین کے وزیراعظم "لی چیانگ" کے سرکاری دورہ بیلاروس کے دوران جاری ہونے والے اس مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بیجنگ اور منسک دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو تقویت دیں گے۔ خبر رساں ادارے "اسپوتنیک" کے مطابق، اس بیان کو چین کی وزارت خارجہ نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین اپنے دفاعی، عدالتی، انتظامی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ فوجی اہلکاروں کی تربیت، سائبر جرائم، بین الاقوامی جرائم اور "تین شیطانی قوتوں" (دہشت گردی، انتہا پسندی، اور علیحدگی پسندی) کے خلاف مشترکہ جنگ میں تعاون کو مزید گہرا کریں گے۔ اسپوتنیک نے مزید رپورٹ کیا کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا بیلاروس کا سرکاری دورہ 22 اور 23 اگست کو ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1155784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155784/چین-اور-بیلاروس-فوجی-تعاون-کو-مضبوط-کر-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com