QR CodeQR Code

امریکہ یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کرے گا

23 Aug 2024 19:55

خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس" نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن ممکنہ طور پر جمعہ کے روز، یوکرین کے یوم آزادی سے پہلے، 125 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جمعہ کے روز یوکرین کے لیے 125 ملین ڈالر کی نئی امدادی پیکج کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق روس کی جانب سے مغربی ممالک کو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے اور جنگ کو طول دینے کے بارے میں متعدد بار انتباہات کے باوجود، واشنگٹن کییف کو نئی فوجی امداد بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس" نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن ممکنہ طور پر جمعہ کے روز، یوکرین کے یوم آزادی سے پہلے، 125 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔

ان حکام، جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ بائیڈن حکومت تقریباً 125 ملین ڈالر کی فوجی امداد کییف کو بھیجے گی۔ اس رپورٹ کے مطابق، نئی فوجی امداد میں فضائی دفاعی میزائل، ہیمارس سسٹم، جاولین اینٹی ٹینک میزائل، الیکٹرانک وارفیئر سسٹم، اور 105 اور 155 ملی میٹر گولہ بارود سمیت دیگر ساز و سامان شامل ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے، وائٹ ہاؤس کے اسٹریٹیجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر "جان کربی" نے کہا تھا کہ امریکہ آنے والے ہفتوں میں یوکرین کے لیے ایک نیا فوجی امدادی پیکج مختص کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1155782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155782/امریکہ-یوکرین-کے-لیے-نئی-فوجی-امداد-کا-اعلان-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com