QR CodeQR Code

ایران اور حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشاورت

23 Aug 2024 19:50

اسرائیلی وزیر جنگ کے دفتر نے خبر دی کہ گالانٹ اور پینٹاگون کے سربراہ نے ایران اور حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مسلسل خطرات کے پیش نظر "فوجی دستوں کی تیاری اور امریکہ و اسرائیل کی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے" پر بات چیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی کی حمایت کے دوران، امریکی وزیر دفاع اور اسرائیلی وزیر جنگ نے ایران اور حزب اللہ لبنان پر بات چیت کی۔ فارس نیوز کے مطابق خطے کی صورتحال پر امریکیوں اور صہیونیوں کے درمیان قریبی تعاون کے تسلسل میں، پینٹاگون کے سربراہ نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے اعلیٰ عہدیدار سے گفتگو کی۔ صہیونی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق، لوئیڈ آسٹن اور یوآو گالانٹ نے جمعرات کی شب (گزشتہ رات) "علاقائی صورتحال اور خطرات" کا جائزہ لیا۔ اسرائیلی وزیر جنگ کے دفتر نے خبر دی کہ گالانٹ اور پینٹاگون کے سربراہ نے ایران اور حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مسلسل خطرات کے پیش نظر "فوجی دستوں کی تیاری اور امریکہ و اسرائیل کی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے" پر بات چیت کی۔ امریکی اعلیٰ عہدیدار اور اسرائیلی وزیر نے غزہ جنگ کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر مشاورت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 1155781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155781/ایران-اور-حزب-اللہ-کے-خلاف-امریکہ-اسرائیل-کی-مشاورت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com