QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

23 Aug 2024 18:33

وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2 ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن بند کرنے سے متعلق تجاویز دی جائیں، شہباز شریف نے حکم دیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی کے بجائے غریب عوام کو کیش ریلیف کی تجاویز تیار کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہے کہ اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ 

 
دریں اثناء وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 2 ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن بند کرنے سے متعلق تجاویز دی جائیں، شہباز شریف نے حکم دیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی کے بجائے غریب عوام کو کیش ریلیف کی تجاویز تیار کی جائے۔ دوسری جانب سیکریٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے منصوبے کی تصدیق کردی اور واضح کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنےکے لیے کام جاری ہے۔
 
ایوان بالا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سینٹر سیف اللہ نیازی نے سوال کیا کہ کیا حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے جا رہی ہے، سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ جی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنے کےلیےکام جاری ہے، حکومت غیر ضروری کاروبار سے باہر نکلنا چاہتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف دینے سے مقابلے کی فضا ختم ہو جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1155762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155762/وفاقی-حکومت-کا-یوٹیلیٹی-اسٹورز-بند-کرنے-فیصلہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com