QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ کا ایران بس حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

23 Aug 2024 17:52

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر جاں بحق زائرین کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے جبکہ تمام انتظامات اور معاوضے کے جاری ہونے کی رپورٹس چیئرمین بلاول بھٹو کو بروقت دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے فی خاندان 50 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی فرد 10 لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر جاں بحق زائرین کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے جبکہ تمام انتظامات اور معاوضے کے جاری ہونے کی رپورٹس چیئرمین بلاول بھٹو کو بروقت دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1155751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155751/وزیراعلی-سندھ-کا-ایران-بس-حادثے-میں-جاں-بحق-اور-زخمیوں-کیلئے-مالی-امداد-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com