اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، سابق صیہونی جنرل
23 Aug 2024 17:48
میجر جنرل یزہاک برک نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، حماس سے جاری جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر حماس اسرائیل مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں خطے میں جنگ چھڑتی ہے تو اسرائیل شدید خطرات کی زد میں آ جائے گا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے پیشنگوئی کی ہے کہ حماس سے جنگ اور ایران سے کشیدگی کے باعث اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ میجر جنرل یزہاک برک نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، حماس سے جاری جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر حماس اسرائیل مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں خطے میں جنگ چھڑتی ہے تو اسرائیل شدید خطرات کی زد میں آ جائے گا، وزیر دفاع یوآف گیلانت کے غزہ جنگ کے اہداف کے حوالے سے متعدد بیانات تاحال پورے نہیں ہو سکے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتین یاہو اور ان کے اتحادیوں کو تبدیل نہ کیا گیا تو اسرائیل اگلے ایک سال میں تباہ ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1155750