پوٹن کا یوکرین سے "سخت انتقام" لینے کا فیصلہ
23 Aug 2024 15:37
6 اگست کو یوکرین کی فوج نے اچانک حملہ کرتے ہوئے کورسک کے سرحدی علاقے میں داخل ہو کر کئی روسی شہرکوں اور گاؤں پر قبضہ کر لیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے کورسک پر یوکرین کے حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق آنتونوف نے اعلان کیا کہ روسی حکومت نے یوکرین کی طرف سے روسی علاقے کورسک پر حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ انتقام سخت ہوگا۔ آنتونوف نے کہا کہ میں آپ کو سچ بتاتا ہوں کہ صدر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ میں مکمل طور پر قائل ہوں کہ کورسک میں ہونے والے واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ 6 اگست کو یوکرین کی فوج نے اچانک حملہ کرتے ہوئے کورسک کے سرحدی علاقے میں داخل ہو کر کئی روسی شہرکوں اور گاؤں پر قبضہ کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1155729