QR CodeQR Code

ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے 65 ارکان کو گرفتار کر لیا

23 Aug 2024 15:32

علی یرلی کایا ترکیہ کے وزیر داخلہ نے آج صبح (جمعہ) اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ 65 افراد کو ترکی کے 17 صوبوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے خبر دی ہے کہ ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے داعش سے متعلق 65 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق علی یرلی کایا ترکیہ کے وزیر داخلہ نے آج صبح (جمعہ) اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ 65 افراد کو ترکی کے 17 صوبوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔ یرلی کایا نے مزید بتایا کہ استنبول اور انقرہ بھی ان صوبوں میں شامل ہیں جہاں ان افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد کی گرفتاری نہیں ہو جاتی۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ساتھ منسلک افراد کو گرفتار کیا ہو، گزشتہ چند مہینوں میں بھی داعش کے اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے متعدد کارروائیوں کی خبریں آئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1155728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155728/ترکی-کی-سیکیورٹی-فورسز-نے-داعش-کے-65-ارکان-کو-گرفتار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com