QR CodeQR Code

چیف جسٹس کیخلاف دھمکی آمیز تقریر، ٹی ایل پی رہنما کو جیل بھیج دیا گیا

23 Aug 2024 15:31

پولیس نے درخواست کے ذریعے استدعا کی کہ مذہبی تنظیم کے رہنما سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے۔ تفتش مکمل کرنے اور چھان بین کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی اور مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی نے چیف جسٹس پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز تقریر کرنے کے مقدمے میں مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے رہنما مولانا طاہر سیفی کو 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر مولانا طاہر سیفی کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا کی  جسے عدالت نے مسترد کردیا۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ پولیس نے درخواست کے ذریعے استدعا کی کہ مذہبی تنظیم کے رہنما سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے۔ تفتش مکمل کرنے اور چھان بین کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی اور مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے مولانا طاہر سیفی کو 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ نے چیف جسٹس پاکستان کیخلاف دھکمی آمیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1155726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155726/چیف-جسٹس-کیخلاف-دھمکی-ا-میز-تقریر-ٹی-ایل-پی-رہنما-کو-جیل-بھیج-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com