QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، اختیارات نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کا عمران خان کو خط

23 Aug 2024 11:47

خط میں بلدیاتی نمائندوں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں دلچپسی نہیں لے رہی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خط میں بلدیاتی نمائندوں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں دلچپسی نہیں لے رہی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کردیے گئے ہیں اور  مقامی حکومتوں کی گرانٹس کی فراہمی کی شق (2) 30 ب کو حذف کرکے مقامی حکومتوں کو انتظامی اور مالی طور پر مفلوج کردیا گیا ہے۔

بلدیاتی نمائندوں نے خط میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ہونے والی ترامیم کو ختم کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کو بھیجے  گئے خط کی کاپی وزیراعلیٰ، وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کو بھیجی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1155668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155668/خیبر-پختونخوا-اختیارات-نہ-ملنے-پر-بلدیاتی-نمائندوں-کا-عمران-خان-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com