QR CodeQR Code

محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق

23 Aug 2024 02:55

اسلام آباد میں وزیراعظم اور چیئرمین پیپلزپارٹی کی اپنے اپنے وفود کے ہمراہ ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے، مسلم لیگ نون سے اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شامل ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1155642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1155642/محمد-شہباز-شریف-سے-بلاول-بھٹو-کی-ملاقات-درپیش-چیلنجز-کا-ملکر-مقابلہ-کرنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com