مون سون بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب مزید بلند
22 Aug 2024 21:12
واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی مقدار 335.5 فٹ سے تجاوز کرگئی ہے، بارشوں سے ڈیم میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سندھ و بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے دوران حب ڈیم کی سطح آب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مون سون بارشوں کے باعث حب ڈیم کی سطح آب مزید بلند ہوگئی ہے۔ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی مقدار 335.5 فٹ سے تجاوز کرگئی ہے، بارشوں سے ڈیم میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں اور حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز میں کافی بارشیں ہوئیں جس کے باعث پانی کی سطح بڑھی۔ واپڈا حکام نے بتایا کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے، حب ڈیم مکمل بھرنے میں مزید 4 فٹ جگہ باقی ہے۔ خیال رہے کہ وزارت آبی وسائل واپڈا اور لسبیلہ ایڈمنسٙریشن کی ٹیموں کی زیر نگرانی ڈیم کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈیم کے اسپل وے کے ذریعے اضافی پانی کا اخراج شروع کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1155579