کوئٹہ، جمعیت نظریاتی کیجانب سے صدائے فلسطین ریلی کا انعقاد
22 Aug 2024 21:06
ریلی کے موقع پر شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صدائے فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے موقع پر شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جمعیت نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، مولانا قاری مہراللہ، سید عبدالستار شاہ چشتی اور مولانا نیاز محمد نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ مقررین نے دنیا کے تمام مسلمان ممالک سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے عوام کی مدد اور اسرائیل کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔ مسلم امت یکجا ہوکر استکباری قوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1155577